جمعرات , 25 اپریل 2024

دنیا بھر میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے پیدل چلنے کی منفرد سروس متعارف کرانے پر غور شروع کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جیسمین نامی خاتون صارف نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اوبر کمپنی کی نئی سروس کی جانب صارفین کی توجہ مبذول کروائی۔خاتون کی شیئرکردہ تصویر کو ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین نے پسند کیا جبکہ اسے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ری ٹویٹ کیا۔انہوں نے تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوبر کی معمول کے مطابق دو گاڑیوں کی سروسز کے ساتھ ’واکنگ بڈی‘ یعنی پیدل چلنے کی سروس بھی موجود ہے۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے منفرد سروس اس طرح متعارف کرائی جائے گی کہ پیدل چلنے والے کو ہم سفر دیا جائے گا جو اُن کے سامان کی حفاظت کرے گا۔اوبر واکنگ بڈی سروس میں ایک خاتون بنی نظر آرہی ہیں جنہوں نے سامان پکڑا اور رائیڈ بک کروانے والے کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے۔خاتون صارف کا مذکورہ ٹویٹ اس قدر وائرل ہوا کہ کمپنی کو بھی اس پر وضاحت پیش کرنا پڑ گئی۔ اوبر کے آفیشل اکاؤنٹ سے جواب دیا گیا کہ ’ہمیں ان اقدامات کی طرف آنا پڑے گا‘۔

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …