بدھ , 24 اپریل 2024

ایران میں ہونے والے عالمی ویٹ لفٹنگ کپ میں18ممالک کی شرکت

18ممالک کے ویٹ لفٹرز نے رشت میں منعقدہ عالمی کپ میں حصہ لینے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ مقابلوں جو جاپان میں منعقدہ 2020 اولمپک کوالیفائی مقابلے بھی ہیں، 2فروری سے ایران کے شمالی صوبے گیلان کے شہر رشت میں منعقد ہوں گے۔ اور یہ مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے۔اب تک ایران سمیت 18 ممالک سے تقریبا 100 کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں شرکت کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔بلغاریہ، عراق، کیمرون، بنگلہ دیش، بوسنیا، ناروے، ترکمانستان، اردن، منگولیا، یوکرائن، چین، آرمینیا، آذربائیجان، انڈونیشیا، ترکی، رومانیہ، یمن اور قطر نے ایران میں منعقدہ عالمی ویٹ لفٹنگ کپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ویرات کوہلی کا ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ سے وقفہ لینے کا فیصلہ

نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے اور ٹی …