منگل , 23 اپریل 2024

یروشلم چرچ ہماری ملکیت ہے ،دفع ہو جاؤ، فرانسیسی صدر

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر عمانویل میکرون نے اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کوجھاڑ پلادی۔تفصیلات مطابق فرانسیسی صدر اس وقت یروشلم میں موجود ہیں جہاں انھوں نے چرچ کا دورہ کیا ،اس دوران میکرون نے اسرائیلی اہلکاروں کو چرچ میں کھڑا دیکھ غصے کا اظہار کیا اور ان کو چرچ سے باہرنکل جانے کا حکم دیا۔ فرانسیسی صدر نے اسرائیلی اہلکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ “باہر نکل جائیں، سب لوگ جانتے ہیں کہ قوانین کیا ہیں اور کس نے توڑےہیں”۔واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کا چرچ آف سینٹ این فرانس کی ملکیت ہے۔ اس چرچ کو سلطنت عثمانیہ نے 1856 میں فرانسیسی شہنشاہ نپولین سوئم کو بطور تحفہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ 1967 میں یروشلم میں اسرائیلی قبضے کو فرانس اشتعال انگیزی سمجھا جاتاہے ۔اس سے قبل 1996ءمیں اس وقت کے فرانسیسی صدر جیکس شیراک نے بھی اس چرچ کے دورے پر اسرائیلی اہلکاروں کی اس حرکت پرغصہ ہوکر اپنے جہاز پر جانےکی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی سیکورٹی اہلکاروں کے جانے تک چرچ کے اندر نہیں جاؤں گا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …