ہفتہ , 4 دسمبر 2021

شامی فوج کا داعشی دہشتگردوں پر حملے، 50 داعشی دہشت گرد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

دمشق: شام میں شامی فوج کے ایک زبردست حملے میں 50 خارجی داعشی  دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے ادلب میں شامی فوج کی طرف سے یہ حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 50 خارجہ داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں اس حملے کے بعد شامی فوج نے  ادلب صوبے کے دو اضلاع پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق داعشی دہشت گردوں  کی بڑی تعداد نے بارود سے بھری گاڑیوں اور بھاری اسلحہ سے حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم شامی فوج نے ان حملوں کو نقصان بنایا اور  50 داعشی دہشت گرد  ہلاک ہو گئے جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں یاد رہے کہ شامی علاقہ ادلب داعشی دہشتگردوں کا آخری مرکز ہے جہاں پر شامی فوج اور داعشی دہشتگردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے

 

یہ بھی دیکھیں

ایران کا پاکستان سے سرحدی انفراسٹرکچر کی تقویت اور کسٹمز کے فروغ کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستان فیڈرل بورڈ آف …