جمعرات , 25 اپریل 2024

مچھلی کا نوجوان کی گردن پر خوفناک حملہ

جکارتہ: انڈونیشیا میں مچھلی نے شکار کے دوران 16 سالہ لڑکے کی گردن پر حملہ کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے سولویسی کا رہائشی 16 سالہ لڑکا محمد ایدول اہلخانہ کے ساتھ مچھلی کا شکار کرنے میں مصروف تھا کہ اس کی گردن پر اچانک مچھلی نے پانی سے باہر نکل کر حملہ کردیا۔مچھلی نے لڑکے کی گردن کاٹ کر اس کی کھوپڑی کے پچھلے حصے میں سوراخ کردیا، اس واقعے کی تصاویر فیس بک پر شیئر ہونے کے بعد وائرل ہوگئیں۔

حملے کے بعد مچھلی محمد ایدول کی گردن سے چپکی رہی، زخمی لڑکے کو سرجری کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مچھلی کو اس طرح ہٹایا کہ اس سے اس کا گلا پھٹنے سے بچ جائے۔ڈاکٹر سیفری کے عارف نے کہا کہ مچھلی کے ٹکڑوں کو دور کرنے کے لیے انتہائی احتیاط کے ساتھ سرجری کی گئی تاکہ لڑکے کی گردن متاثر نہ ہو۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ محمد تیزی سے روبہ صحت ہورہا ہے لیکن انفیکشن پھیلنے کے خطرات کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

واضح رہے کہ نڈل مچھلی لمبے اورپتلے جبڑے کی حامل ہوتی ہے ،اس کے ایک سے زائد تیز دانت ہوتے ہیں جو گہرے زخم پہنچاتے ہیں۔یہ مچھلی 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پانی سے باہر کودنے کے لیے ماہر سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …