ہفتہ , 20 اپریل 2024

ویڈیو:‌ اصلی پروں والا مشینی کبوتر متعارف

برن: یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے سائنسی ماہرین روبوٹک کبوتر تیار کرلیا جس میں اصلی کبوتر کے پر لگائے گئے ہیں۔بین الاقوامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والے رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک یا روبوٹک کبوتر کو ریموٹ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور یہ اصلی کبوتر جیسی پرواز کرتا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے سائنسدانوں نے کبوتر کے اصلی پروں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی سے ایسا جوڑا ہے کہ یہ بالکل اصلی کبوتر کے بازو لگتے ہیں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے انہیں حرکت بھی دی جا سکتی ہے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہماری یہ پہلی کوشش ہے، ہم نے کبوتر کی پرواز کا کامیاب تجربہ بھی کیا، اس کے بعد آئندہ تیار ہونے والے الیکٹرونک پرندوں میں ایسا سسٹم لگایا جا سکتا ہے جس کے ذریعے وہ خود کار طور پر فضا میں اُڑ سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے پرندے جن کے بازو ٹوٹ چکے ہوں، انہیں روبوٹک مشین کے بازو لگا کر اڑنے کے قابل بھی بنایا جاسکتا ہے۔ سائنسی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس تجربے سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ پرندے ہوا میں مسلسل اڑنے کے لیے کون سی حیران کن طاقت استعمال کرتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سائنس دان ڈرون کی طرز پر روبوٹک پرندے بنا چکے ہیں، جو اپنی سمت اور رفتار تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، البتہ اب تک کا یہ واحد روبوٹ ہے جو فضا میں قلابازی اور پانی میں غوطہ لگا کر واپس اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …