ہفتہ , 20 اپریل 2024

مسئلہ فلسطین مشرق وسطی میں تمام مسائل کے حل کا مرکز ہے: چاوش اولو

ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے  کہا کہ مسئلہ فلسطین مشرق وسطی میں  تمام  مسائل کے حل کا مرکز ہے۔چاوش اولو  نے سوئٹزرلینڈ کے ڈیوس  شہر میں  50 ویں عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کےدائرہ کار میں ” مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں ڈائیلاگکی  ضرورت” کے عنوان سے اجلاس میں شرکت کی۔انہوں نے یہاں  پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  "فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطی میں مسائل کے حل کے مرکز میں ہے۔ آج ، 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ، فلسطینی ریاست ، جس کا دارالحکومت مشرقی القدس کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ صدر ایردوان  ہی کی کال پر لیبیا اور شام  میں کشیدگی میں کمی دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی  ترکی خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری ر کھے گا۔

دریں اثنا   وزیر  خارجہ چاوش اولو  نے ڈیوس سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر او پیڈرسن اور نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں پریس کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔چاوش اولو  –  پیڈرسن  ملاقات میں ادلیب کی صورتحال اور سیاسی حل کے تسلسل کے تناظر میں ، خاص طور پر شام کی آئینی کمیٹی کے کمیشن کے بارے میں خیالات کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

یروشلم:ایک یہودی خاخام نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو …