ہفتہ , 20 اپریل 2024

ترکی میں زلزلہ 18 افراد جاں بحق 500 زخمی

ترکی میں 6.8 شدت کے زلزلے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 500 زخمی ہوگئے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.8 شدت کے زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں، زلزلہ صوبہ ایلازگ میں 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکی کے صوبائی گورنرز کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک اور 225 زخمی ہوگئے۔ ملاتیا صوبے میں بھی زلزلے سے کئی افراد مارے گئے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں شدید سردی کے باعث بستر، خیمے اور کمبل بھیج دیئے گئے ہیں۔دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق عراق، شام اور لبنان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …