ہفتہ , 20 اپریل 2024

چاند پر پکانے کا کامیاب تجربہ

نیویارک: ناسا کے خلا بازوں نے خلا میں پہلی بار چاکلیٹ بسکٹ تیار کرنے کا کامیاب تجربہ کر کے سائنسی ماہرین کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلابازوں نے خلا میں پہلی بار’چاکلیٹ چپ کوکی‘ تیار کرکے پہلی بار کچھ پکانے کا تجربہ کیا۔رپورٹ کے مطابق اطالوی خلا باز اور آئی ایس ایس کمانڈر لوسا پرمیٹانو نے کئی روز تجربات کرنے کے بعد چاکلیٹ بسکٹس کو تیار کیا۔

آئی ایس ایس کمانڈر کے مطابق انہوں نے کوکیز کو بہترین اور ذائقہ دار بنانے کے لیے کئی روز محنت کی جس کے بعد وہ حتمی نتیجے پر پہنچ سکے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک ہی وقت میں چاکلیٹ کوکی تیار کیے کیونکہ اُن کے لیے درجہ حرارت کا تعین بہت ضروری تھا۔ خلا بازوں نے چین کی جانب سے فراہم کردہ آٹے سے یہ کوکیز تیار کیں۔

چاکلیٹ چپ کوکیز کو خاص اوون میں بنایا گیا جو کہ اسپیس اسٹیشن کی مائیکرو گریویٹی میں بیکنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ خلا میں بنائی جانے والی ان تینوں کوکیز کو زمین پر واپس لایا گیا تاکہ فوڈ سائنس کے ماہر اس کے ذائقے اور کوالٹی کا مشاہدہ کرسکیں۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …