بدھ , 24 اپریل 2024

شامی فوج کی پیشرفت کا سلسلہ جاری، تلمنس قصبہ بھی آزاد

شامی ذرائع ابلاغ نے صوبہ ادلب کے ایک اور قصبے کو دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔شام کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ نے صوبہ ادلب کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع تلمنس قصبے کی آزادی کی اطلاع دی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قصبے کی آزادی، شامی فوج اور دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد انجام پائی ہے۔واضح رہے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے وسیع آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران ہونے والی لڑائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔اس سے پہلے شامی فوج نے معرۃ النعمان نامی علاقے کو بھی آزاد کرا لیا تھا۔یہ علاقہ شام کے اقتصادی مرکز حلب اور دارالحکومت دمشق کو ملانے والی حیاتی شاہراہ پر واقع ہے۔شامی فوج نے گزشتہ روز جنوبی اور جنوب مشرقی ادلب میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ اور اجناد القوقاز کے ٹھکانوں کو منہدم کرنے کے بعد پانچ اہم قصبوں کو آزاد کرالیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …