بدھ , 24 اپریل 2024

شامی فوج نے ادلب کے اسٹریٹیجک شہر معرت النعمان کو داعش سے آزاد کرالیا

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبہ ادلب کے اسٹریٹیجک شہر معرت النعمان کو آزاد کرالیا ہے۔دفاعی اور عسکری ماہرین کے مطابق معرت النعمان شام کے اقتصادی مرکز حلب اور دارالحکومت دمشق کو ملانے والی حیاتی شاہراہ پر واقع ہے۔

یہ شاہراہ ملک کے شمالی علاقوں کو براہ راست دارالحکومت دمشق سے ملاتی ہے۔ شامی فوج نے گزشتہ روز جنوبی اور جنوب مشرقی ادلب میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ اور اجناد القوقاز کے ٹھکانوں کو مہندم کرنے کے بعد پانچ اہم قصبوں کو آزاد کرالیا تھا۔
اس دوران ہونے والی لڑائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے معرت النعمان شہر کو آزاد کرانے کے بعد اس کے اطراف میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے انہیں تہس نہس کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …