اتوار , 5 دسمبر 2021

افغانستان: مختلف آپریشنز میں 51 طالبان ہلاک

افغان فورسز نے طالبان کے خلاف مختلف زمینی اور فضائی آپریشنز کئے جن میں 51 طالبان ہلاک ہوگئے۔رائٹر کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز بتایا کہ حکومتی افواج نے 9 صوبوں میں 13 زمینی کارروائیاں جبکہ 12 فضائی حملے کیے جن میں 51 طالبان ہلاک اور 13 زخمی ہوئے جبکہ 6 گرفتار کئے گئے۔افغان صوبہ بلخ میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں میں کم از کم 3 خواتین اور 4 بچے بھی مارے گئے جس کے نتیجے میں صوبائی گورنر کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز سے زائد کیش موصول

کابل: افغانستان کے مرکزی بینک کو انسانی امدادکی مد میں اقوام متحدہ کے مشن برائے …