بدھ , 24 اپریل 2024

شام: انتظامی فورسز نے ادلب میں مزید 3 رہائشی مقامات پر قبضہ کر لیا

شام فوج نے شامی فضائی کے تعاون سے ادلب کے جنوب اور جنوب مشرقی  دیہی علاقوں اور حلب  کے ادلب ٹینشن فری زون کی حدود میں واقع رہائشی مقامات پر قبضے کے لئے زمینی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اطلاع کے مطابق کل رات داعش اور شامی فورسز  کے درمیان شدید اور طویل جھڑپیں ہوئیں۔جھڑپوں کے بعد شامی فورسز نے  ادلب ٹینشن فری زون کی تحصیل مراۃ النعمان  کے مشرق میں تل مانیس اور مارشیمشہ اور شمال میں غضافہ کے دیہات کو تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش سے آزاد کرالیا ہے۔ شامی فوج کے ان حملوں کے بعد تحصیل مراۃ النعمان  کے مرکز تک رسائی  میں جنوب سے 3، مشرق سے 3 اور شمال سے 10 کلو میٹر کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ادلب میں بھی شامی فورسز  اور دہشت گرد تنظیم داعش کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …