جمعرات , 18 اپریل 2024

یوناما کے سربراہ کا دورہ ایران، افغان امور کا جائزہ

تہران:افغانستان میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر (UNAMA) کے سربراہ ایرانی اور عالمی حکام کے ساتھ افغان امور پر بات چیت کے لئے تہران کے دورے پر ہیں.یوناما کے سربراہ "تادامیچی یاماموتو” کی قیادت میں وفد ایرانی اور عالمی حکام کے ساتھ گفتگو کے لئے تہران کے دو روزہ دورے پر ہیں جن کا مقصد افغانستان کے مسائل پر مذاکرات کرنا ہے.

تفصیلات کے مطابق، یاماموتو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے سے پہلے چین کا دورہ کرتے ہوئے افغانستان میں امن پر مذاکرات کیا.یوناما نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست میں افغان انتخاباتی کمیشن سے قانونی طریقہ کار کے ذریعہ انتخابی شکایات کے جائزے کا مطالبہ کیا.یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان میں امن قائم کرنے پر ایک اہم ملک ہے جس نے بار بار افغانستان پر مبنی امن عمل پر زور دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …