ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین میں کورونا وائرس بے قابو 132 ہلاک 5974 متاثر

چین میں کوروناوائرس (Coronavirus) سے 132 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 5974 لوگوں میں یہ انفیکشن پایا گیا ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور اب تک 132 افراد لقمۂ اجل بن چکے ہیں۔ پیر کے روز تک اس وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 106 تھی۔ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ این ایچ سی کو 28 جنوری کی رات تک 59 صوبوں سے کل 5974 مریضوں کی اطلاع ملی ہے، جن میں 1239 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 9239 لوگوں کے لئے اس وبا کی زد میں آنے کا شبہ پایا جاتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …