جمعرات , 30 جون 2022

عراق کے عین الاسد ہوائی اڈے کے قریب امریکی فوجی طیارہ گر کر تباہ

بغداد: عراقی ذرائع ابلاغ نے صوبہ الانبار میں امریکہ کا ایک فوجی طیارے کے گرنے کی خبر دی ہے۔الاتجاہ ٹی وی نے بدھ کو مقامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوج کا سی ستائیس جے اسپارٹن فوجی طیارہ، صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد ایئربیس کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔درایں اثنا الفرات ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اس طیارے کے گرنے کے باعث چار امریکی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔اس طیارے کے گرنے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

وزیراعلیٰ پنجاب کا کینسر اور دیگر امراض کی دوائیں مفت فراہم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کینسر اور دوسرے امراض کی دوائیں مفت فراہم …