ہفتہ , 20 اپریل 2024

ماسکو، باپ کی قاتل 3 بہنوں کے بری ہونے کا امکان

روس میں 2018 میں چھریوں کے وار سے اپنے باپ کو قتل کرنے والی تین بہنوں پر سے قتل کا مقدمہ ختم ہونے کا امکان ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق روسی بہنوں رسٹینا، اینجلینا اور ماریہ کے وکلا کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ چیف پراسیکیوٹر کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے بعد اِن تینوں بہنوں پر سے مجرمانہ دفعات کے تحت ہونے والی تمام کاروائیاں ختم ہوجائیں گی۔وکیل کے مطابق چیف پراسیکیوٹر کا موقف یہ ہے کہ تینوں لڑکیوں نے اپنا دفاع کیا جس کے نتیجے میں اُن کا باپ وفات پاگیا تھا، اِس لیے اِن تینوں پر سے یہ مقدمہ ختم کردیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ماہ لگیں گے۔

وکیل نے بتایا کہ یہ تینوں روسی بہنیں الگ الگ جگہوں پر رہتی تھیں اور اُن کو نہ تو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کی اجازت تھی اور نہ ہی اِن کو آزادانہ طور پر باہر گھومنے پِھرنے کی اجازت تھی۔واضح رہے کہ27 جولائی 2018 کو لڑکیوں کے باپ نے انہیں کمرے میں بلایا تھا اور فلیٹ کی ٹھیک سے صفائی نہ کرنے پر بہت ڈانٹا تھا اور اُس کے بعد میخائل نے اپنی تینوں بیٹیوں کے چہروں پر مرچوں کا اسپرے کردیا تھا۔

اِس واقعے کے بعد جب میخائل رات کو سو گیا تھا تو اُس کی تینوں بیٹیوں نے اپنے باپ پر چُھری، ہتھوڑے اور مرچوں کے اسپرے سے حملہ کرکے باپ کو قتل کردیا تھا اور پھر پولیس کو فون کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے تینوں بہنوں کو فلیٹ سے گرفتار کرکے ان کے خلاف کاروائی شروع کردی تھی۔پولیس کے مطابق اِن تینوں روسی بہنوں کا باپ ناصرف اِن تینوں پر تشدد کرتا تھا بلکہ اس نے اپنی تینوں بیٹیوں کو قیدی بنا کر رکھا ہوا تھا اور اُن کو جنسی ہراساں بھی کرتا تھا۔پولیس کے مطابق میخائل نے اپنی بیوی کو تشدد کرکے 2015 میں فلیٹ سے بے دخل کردیا تھا اور بیٹیوں کو والدہ سے ملنے دیتا تھا اور نہ ہی کوئی رابطہ کرنے دیتا تھا۔

جب یہ کیس روسی عوام کے علم میں آیا تو وہاں کی عوام اِن تینوں بہنوں کا ساتھ دینے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اِس کیس پر اپنا یہ موقف دیا تھا کہ یہ تینوں بہنیں بے قصور ہیں۔ اِنہوں نےاپنا دفاع کیا تھا جس کے نتیجے میں اُن کے باپ کا قتل ہوگیا۔جب یہ کیس روسی عوام کے علم میں آیا تو وہاں کی عوام اِن تینوں بہنوں کا ساتھ دینے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اِس کیس پر اپنا یہ موقف دیا تھا کہ یہ تینوں بہنیں بے قصور ہیں۔ اِنہوں نےاپنا دفاع کیا تھا جس کے نتیجے میں اُن کے باپ کا قتل ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری …