منگل , 19 اکتوبر 2021

ادلب کے مضافاتی شہر لوف پر شامی فوج کا کنٹرول

بغداد: شامی فوج نے ادلب شہر کی جانب پیشقدمی کرتے ہوئے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل مضافاتی شہرلوف پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے ادلب شہر کے مضافات میں واقع اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر لوف میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا اور دہشت گردوں کو پسپا کرتے ہوئے شہر پر اپنا کنٹرول کرلیا۔ ادھر شمالی شہر حلب کے جنوبی مضافاتی علاقے میں بھی شامی فوج نے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہرالخالدیہ بھی پر اپنا کنٹرول کرلیا ہے۔

شامی فوج نے جمعہ کو بھی صوبہ ادلب میں حیش، طبیش، العامریہ اور کفر مزدہ پر اپنا کنٹرول کرلیا تھا۔ شامی فوج نے پچھلے چند روز سے ادلب میں دہشت گردوں کے ذریعے فائربندی کی مسلسل خلاف ورزی کے جواب میں اپنی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور اس عرصے میں اس نے صوبہ ادلب کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ادلب دہشت گردوں کا آخری گڑھ سمجھاجاتا ہے اور اس علاقے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے جانے کے بعد شام پوری طرح سے دہشت گردوں سے پاک ہوجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …