جمعہ , 19 اپریل 2024

مقتدی صدر کا محمد توفیق علاوی کے وزیر اعظم نامزد ہونے پر رد عمل

عراق کی صدر تحریک کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے عراقی صدر برہم صالح کی طرف سے محمد توفیق علاوی کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ عراق کی صدر تحریک کے سربراہ اور ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے عراقی صدر برہم صالح کی طرف سے محمد توفیق علاوی کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔

مقتدی صدر نے کہا کہ آج کا دن عراق کی تاریخ میں ثبت ہوجائےگا کیونکہ آج سیاسی پارٹیوں نے نہیں بلکہ عوام نے وزیراعظم کو منتخب کیا ہے۔ مقتدی صدر نے کہا کہ آج کا دن عراقی تاریخ کا اہم دن ہے جس کے ذریعہ عراق کو مضبوط بنانے میں مدد ملےگی۔  مقتدی صدر نے کہا کہ نامزد وزیر اعظم سے عوامی امنگوں کے مطابق وزراء کے انتخاب کی توقع کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم علاوی سے توقع کی جاتی ہے وہ کسی بیرونی طاقت کے دباؤ کو قبول نہ کریں اور ملک و قوم کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آگے کی سمت گامزن رہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …