ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراقی صدر نے محمد توفیق علاوی کو کابینہ تشکیل دینے کے لئے مامور کردیا

عراق کے صدر برہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو عراق کانیا وزير اعظم نامزد کرتے ہوئے اسےکابینہ تشکیل دینے کے لئے ماموریت سونپ دی ہے۔ عراق کے صدر برہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو عراق کا نیا وزير اعظم نامزد کرتے ہوئے اسے عراقی کابینہ تشکیل دینے کے لئے ماموریت سونپ دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد توفیق علاوہ نے اعلان کیا ہے کہ اسے عراق کے صدر برہم صالح نے کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ محمد توفیق علاوہ سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی کابینہ میں وزیر ارتباطات رہ چکے ہیں۔

عراق کی مختلف سیاسی جماعتوں نے محمد توفیق علاوہ کے نام پر اتفاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد توفیق سےعراقی عوام کے امنگو کے مطابق عمل کرنے کی توقع کی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق محمد توفیق علاوی شیعہ اور سنی اتحاد کے اہم حامی سمجھے جاتے ہیں  اور وہ بارہا شیعہ و سنی اتحاد کے سلسلے میں آیت اللہ سیستانی کے جملات کا اعادہ کرتے رہتے ہیں۔محمد توفیق علاوہ آئندہ 30 دن میں کابینہ تشکیل دینے کے پابند ہوں گے اگر وہ کابینہ تشکیل دینے میں کامیاب نہ ہوئے تو صدربرہم صالح قانون کے مطابق  15 دن کے اندر کسی دوسرے شخص کو کابینہ تشکیل دینے پر مامور کرسکتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …