اتوار , 5 دسمبر 2021

جاپانی کمپنی کا چھوٹی فلائینگ کار کا کامیاب تجربہ

جاپانی کمپنی نے دُنیا کی سب سے چھوٹی فلائینگ کار کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔جاپانی کمپنی نے دُنیا کی سب سے چھوٹی فلائینگ کار کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ جاپانی کمپنی نے بھی دُنیا کی سب سے چھوٹی فلائینگ کار تیار کرلی ہے جسے موسم سرما میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اسکائی ڈرائیو  نامی سب سے چھوٹی فلائینگ کار کا دسمبر 2019ء میں کامیاب تجربہ کیا گیا تھا جسے انسانی پائلٹ نے اُڑانے کے فرائض انجام دیئے تھے جبکہ اس سے قبل ریموٹ کنٹرول کے ذریعے فلائینگ کار کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اسکائی ڈائیور فلائینگ کار میں چار ڈرون کی طرح کے پروپیلرز نصب ہیں جس میں ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جو 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ دُنیا کی سب سے چھوٹی فلائینگ کار 2023 میں صارفین کو دستیاب ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

بھارت نواز کشمیری رہنماؤں سے مودی کی ملاقات متوقع، آرٹیکل 370 پر حمایت کی کوشش کا امکان

بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز کشمیری رہنماؤں سے ملاقات …