جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ نے مزید 6 ممالک پر سفری پابندیاں لگا دیں

امریکہ نے مزید 6 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کردی ہیں۔ امریکہ نے مزید 6 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کردی ہیں۔  ٹرمپ انتظامیہ نے سفری پابندی کے حق میں جواز پیش کیا کہ پابندی کی زد میں آنے والے ممالک کے شہری سکیورٹی کے کم ترین معیارات کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔  وائٹ ہاؤس نے اعلامیے میں کہا کہ کرقرقیزستان، میانمار، اریٹیریا، نائیجیریا، سوڈان اور تنزانیہ پر امریکہ کا ویزا حاصل کرنے کے لیے نئی سفری پابندی عائد کی گئی۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے پابندیوں سے متعلق حکم نامے پر دستخط کیے جس کے بعد سفری پابندیاں 21 فروری سے نافذ ہوں گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ نے مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی تھیں جس پر امریکی صدر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …