منگل , 23 اپریل 2024

خدا سے قریب ہونا ہے تو فلسطینیوں کو قتل کرنا ہوگا، یہودی عالم

اسرائیلی شہر صفد کے سب سے بڑے یہودی عالم جن کو عبرانی زبان میں رَبّائے کہا جاتا ہے اوراعلیٰ اسرائیلی رَبّائیوں کی کونسل کے ممبر شمویل الیاہو نے ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کے قریب ہونے کے لئے فلسطینیوں کو ذبح کرنا ہوگا۔شمویل الیاہو نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ان کو قتل کریں۔ فلسطینی خبیث سرکش ہیں، ان کو قتل کرنا ایک مذہبی فریضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو ذبح کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے اور یہ اتنا ہی مقدس ہے جتنا ہفتے کا دن۔واضح رہے کہ متعدد دیگر رَبّائیوں نے بھی اسی طرح کے احکامات جاری کیے ہیں جس میں فلسطینیوں کو شہید کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اس کو مذہبی فریضہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …