ہفتہ , 20 اپریل 2024

پی ایس ایل 5 کا ترانہ: عاصم اظہر کا ناقدین کو اہم مشورہ

کراچی: پاکستان کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان سپرلیگ 5 کے آفیشل ترانے پر آنے والے شائقین کے ردِ عمل کا جواب دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عاصم اظہر نے تنقید کرنے والوں کے لیے لکھا کہ ’کرکٹ کا مداح ہونے کی حیثیت سے میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ سب کے لیے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی کیا اہمیت ہے، مجھے افسوس ہے کہ میں شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا‘۔انہوں نے لکھا کہ ’ میں جانتا ہوں آپ لوگ بے صبری سے پی ایس ایل فائیو کے آفیشل گانے کا انتظار کر رہے تھے، تمام گلوکاروں نے اس بار کچھ مختلف کر کے آپ سب کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش بھی کی‘۔

عاصم اظہر نے گانا پسند کرنے والے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور اُن تمام لوگوں سے معذرت کی جنہیں یہ کاوش پسند نہیں آئی۔ اُنہوں نے لکھا کہ’میں پاکستانیوں کو دو باتیں کہوں گا کہ پی ایس ایل کے تمام ترانے جو اب تک گائے جا چکے ہیں ان کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں، آپ کو پسند یا ناپسند کرنے کا پُورا حق ہے لیکن یہاں ایک بات سمجھنے کی ضرورت ہےکہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ مقصد ہے کرکٹ، پی ایس ایل اور سب سے اہم پاکستان کی بہتری ہے۔‘گلوکار نے مزید لکھا کہ ’آپ لوگ تنقید کرنے سے پرہیز کریں اور کسی کے بارے میں ذاتی تبصرے نہ دیں کیونکہ یہ اچھی بات نہیں ہے‘۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) کا آفیشل ترانہ چار روز قبل ہی جاری کیا گیا، جس میں پاکستان کے 4 نامور گلوکار عارف لوہار، عاصم اظہر، علی عظمت اور ہارون رشید نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

یہ بھی دیکھیں

موسم حج کا آغاز ہوا ۔ تصاویر

اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ میں موسم حج کا آغاز ہو چکا ہے …