بدھ , 24 اپریل 2024

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے 44 غلط دعوے کئے: سی این این

واشنگٹن: امریکی ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف گزشتہ ہفتے 44 غلط دعوے کئے۔ اس ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں امریکی صدر کے 29 غلط دعوے کو پیش کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ہفتہ وار غلط دعوی اوسطا کم ہوا ہے۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں جو سنیچر کے روز شائع ہوئی ہے، کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف گزشتہ ہفتے کے دوران 44 غلط دعوے کئے ہیں۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے سویڈن کے شہر داووس میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران پریس کانفرنسوں اور انٹرویو میں 30 غلط دعوے پیش کئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یوکرین کے بارے میں 16 غلط دعوے، اپنے مواخذے کے بارے میں 13 غلط دعوے اور اقتصاد کے بارے میں 9 غلط دعوے کئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …