ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق کے نئے وزیراعظم اور اسپیکر کی ملاقات

بغدادْ؛ عراق کے نئے وزیر اعظم اور اسپیکر پارلیمنٹ نے ملک میں اصلاحات کے پروگرام کے آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد محمد توفیق علاوی نے اسپیکر پارلیمنٹ محمد الحلبوسی سے ملاقات کی اور مختلف مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر محمد الحلبوسی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس ملاقات میں ایک ایسی حکومت کے قیام پر اتفاق کیا گیا جو عوامی مطالبات کی روشنی میں ملک میں اصلاحات کے عمل کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھا سکے۔

عراق کے صدر برہم صالح نے ہفتے کی شب محمد توفیق علاوی کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کرتے ہوئے انہیں کابینہ کی تشکیل کا حکم دیا تھا۔محمد توفیق علاوی نے اپنے فیس بک پیج پر قوم سے وعدہ کیا ہے کہ وہ کابنیہ کی جلد از جلد تشکیل کے لیے تمام  توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔نئے وزیر اعظم توفیق علاوی دوہزار تین سے اب تک دو بار عراق کے رکن پارلیمنٹ رہے جبکہ وزیراعظم نوری المالکی کابینہ میں وزیر ٹیلی مواصلات کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے ملک میں جاری مظاہروں کے بعد گزشتہ سال تیس نومبر کو اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا تاہم آئین کے تحت نئے وزیراعظم کے تقرر تک بطور نگران وزیراعظم کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …