ہفتہ , 22 جنوری 2022

11 ماہ کے نواسے کو زندہ جلانے کے جرم میں نانا اور نانی کو قید کی سزا

روس کے وفاقی جمہوریہ خاکاسیا میں 11 ماہ کے نواسے کو زندہ جلانے کے جرم میں نانا اور نانی کو جیل بھیج دیا گیا۔جمہوریہ خاکاسیا کے گاؤں خاروئے میں 21 سالہ وکٹوریہ ساگا لاکووا اپنے 11 ماہ کے بیٹے کو والدین کے پاس گھر پر چھوڑ کر باہر گئی تھی اور جب واپس آئی تو اسے اپنے بچے کی لاش ملی۔عدالت میں دوران سماعت یہ بات سامنے آئی کہ ماں کے جانے کے بعد بچے نے رونا شروع کردیا۔ بچے کے مستقل رونے کے وجہ سے نشے میں دھت نانی نے اُس کا گلا دبایا تاکہ وہ چپ ہوجائے۔خاتون کے اس عمل سے بچے کے جسم نے بلکل حرکت کرنا چھوڑ دی جس کے بعد اس کے نانا نے بچے کو جلتے چولہے میں رکھ دیا جس کی وجہ سے بچے کا پورا جسم بری طرح جھلس گیا۔

جب بچے کی ماں گھر لوٹی اور اپنے بچے کو تلاش کیا تو بچے کی بری طرح جلی ہوئی لاش چولہے پر رکھی پائی۔فرانزک رپورٹ کے مطابق بچے کا جسم 100 فیصد جل چکا تھا اور بچے کی موت چولہے میں جلنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔جب 43 سالہ زاحنا میا گاشیوا نے بچے کا گلا دبایا تب بچہ مرا نہیں تھا اور اس کی سانسیں چل رہی تھیں۔ بچے کی موت جلنے اور کاربن مونوآکسائیڈ کی وجہ سے ہوئی۔

کیس کی سنوائی کے دوران دونوں ملزم ایک دوسرے پر الزام ڈالتے رہے۔ نانا نے کہا کہ اس نے اپنے نواسے کو نہیں مارا، میں سگریٹ پینے کے بعد سونے کیلئے چلا گیا تھا اور پھر واش روم گیا تب میری بیوی نے مجھے بتایا کہ اس نے ہمارے نواسے کو مار دیا ہے۔بچے کی ماں وکٹوریا کا کہنا ہے کہ مجھے بلکل یقین نہیں آرہا ہے کہ میرے ماں باپ نے میری اولاد کو قتل کردیا— فوٹو: فائل
دوسری جانب بچے کی نانی بھی جرم سے انکار کرتی رہی لیکن پڑوسی شخص کے بیان کی بنیاد پر یہ ثابت ہوگیا کہ بچے کو اس کے نانا نے ہی چولہے پر ڈالا تھا۔

پڑوسی نے بتایا کہ بچے کا نانا شراب کے نشے میں پاگل ہوچکا تھا۔عدالت نے نانا الیگزینڈر کو 15 سال قید جبکہ اُس کی بیوی زاحنا کو 9 سال قید کی سزا دی ہے۔بچے کی ماں وکٹوریا کا کہنا ہے کہ مجھے بلکل یقین نہیں آرہا ہے کہ میرے ماں باپ نے میری اولاد کو قتل کردیا۔وکٹوریا نے سوشل میڈیا پر ایک سال پُرانی پوسٹ شئیر کرکے اپنے بچے کی یاد میں جذباتی میسج بھی لکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین باضابطہ گفتگو

انقرہ: ترکی اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ کے مابین ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے۔ ترکی …