اتوار , 5 دسمبر 2021

ترکی کا لیبیا میں لڑنے کے لیے 4700 شامیوں کو بھرتی کرنے کا انکشاف

دمشق:شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کی جانب سے لیبیا میں لڑائی میں شرکت کے لیے بھیجے جانے والے شامی اجرتی جنگجوؤں کی تعداد 2900 کے قریب ہو چکی ہے۔ ان کے علاوہ 1800 سے زیادہ دیگر اجرتی جنگجو تربیت حاصل کرنے کے لیے ترکی کے عسکری کیمپوں میں پہنچے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق المرصد نے بتایاکہ طرابلس میں عسکری کارروائیوں میں مارے جانے والے شامی اجرتی جنگجوؤں کی تعداد 72 ہو چکی ہے۔مذکورہ جنگجو طرابلس کے جنوب میں صلاح الدین اور طرابلس ہوائی اڈے کے نزدیک الرملہ کےعلاقوں کےعلاوہ الہضبہ پروجیکٹ کے مقام پر جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے۔اسی طرح المرصد نے یہ تصدیق بھی کی کہ ترکی کی جانب سے منتقل کیے جانے والی شامی جنگجؤوں میں سے 64 افراد لیبیا کی سرزمین پر پہنچنے کے بعد یورپ روانہ ہو گئے۔

المرصد نے باور کرایاکہ طرابلس جانے کے خواہش مند شامیوں کے ناموں کے اندراج کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں عفرین اور شام کے شمال مشرقی علاقے میں بڑے پیمانے پر بھرتیاں ہو رہی ہیں۔المرصد کے مطابق ایسے وقت میں جب کہ بشار حکومت کی فورسز روس کی سپورٹ سے حلب اور ادلب میں فوجی کارروائیاں کر رہی ہیں،،، شامی اجرتی جنگجوؤں کی لیبیا منتقلی نے بڑے پیمانے پر عوام کا غصہ اور ناراضی بھڑکا دی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صیہونی فوجیوں کا حملہ، دو سو ستائیس فلسطینی زخمی

نابلس: صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر …