جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکی صدر کی نامزدگی کے عمل کا آغاز

امریکہ میں 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے عمل کا سرکاری طور پرآغاز ہو گیا ہے اور لوگ اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دینے کے لئے آئیووا سٹیٹ میں جمع ہونے لگے ہیں۔آئیووا میں ’ایسٹرن اسٹینڈرڈ ٹائم‘کے مطابق پیر کی رات آٹھ بجے مختلف دھڑوں کا اجلاس شروع ہوا اور نتائج چند گھنٹوں تک آنے کی امید ہے۔ ووٹنگ سے پتہ چل رہا ہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدواروں میں جو بائیڈن، سینیٹر برنی سینڈرز، سینیٹر الزبتھ وارن اور سابق میئر پیٹ بٹگ کے درمیان بہت قریبی مقابلہ ہے۔

ریئل کلیئر پالٹکس کے مطابق حالیہ دس انتخابات میں آئیووا میں برنی سینڈرز نے جوبائیڈن پر تین فیصد کی برتری بنائی ہوئی ہے۔آئیووا میں 12 ڈیموکریٹک اور تین ریپبلکن امیدوار انتخابات کے لئے میدان میں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …