جمعرات , 25 اپریل 2024

بدنامِ زمانہ ڈاکو کی قریبی ساتھی 27 سال بعد گرفتار

نئی دہلی: بھارت کے بدنام زمانہ ڈاکو ویرپن کی قریبی ساتھی 27 سال بعد گرفتار ہوگئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ویرپن کی موت کے 15 سال بعد اسٹیلا میری نامی خاتون ڈاکو کی گرفتاری عمل میں آئی ہے، پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 27 سال بعد بلاآخر ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمہ کی گرفتاری بھارتی ریاست کرناتیکا میں عمل میں آئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیلا 27 سال سے منظرعام سے غائب تھی۔ ویرپن بھارت میں اپنے جرائم کی وجہ سے بہت بدنام تھا، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس نے تامل نامی جنگل میں کارروائی کی تاہم مقابلے کے دوران سرمیں گولی لگنے سے ویرپن مارا گیا تھا۔

پولیس نے اسٹیلا میری کو جگاری گاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس کی گرفتاری ایک ڈرامائی انداز میں عمل میں آئی، خاتون نے اپنے کھیت سے ہاتھیوں کو بھگانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، جس کے باعث پولیس کو شک ہوگیا کہ اس طرح مہارت سے فائرنگ کوئی عام انسان نہیں کرسکتا۔

بعد ازاں پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران ہی حقیقت بیان کردی، اس کا کہنا تھا کہ وہ ویرپن کے گروہ کی حصہ رہی ہے تاہم بعد میں وہ الگ ہوگئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے دو سے زائد شادیاں بھی کیں۔

یہ بھی دیکھیں

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے؛ طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

نئی دہلی: سوئٹزرلینڈ سے بینکاک جانے والی پرواز میں مسافر میاں بیوی آپس میں بری …