بدھ , 19 جنوری 2022

کورونا وائرس، ہانگ کانگ میں مریض ہلاک، برجِ خلیفہ کرونا متاثرین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے روشن

ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کا ایک مریض ہلاک ہو گیا، عرب امارات میں برج خلیفہ پر کرونا متاثرین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے مختلف روشنیاں بکھیر دی گئیں۔ہانگ کانگ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والا شخص چین کے شہر ووہان سے 2 دن قبل واپس پہنچا تھا۔

کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والا مذکورہ شخص ہانگ کانگ کا باشندہ تھا، اس سے قبل فلپائن میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے۔ادھر چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 425 ہو گئی ہے، جبکہ چین بھر میں 20 ہزار 4387 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔چین سے باہر اب تک کورونا وائرس کے 180 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔دوسری جانب دبئی میں کورونا وائرس کے متاثرین سے اظہارِ یک جہتی کے لیے برج خلیفہ کو مختلف روشنیوں سے روشن کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری، بارہ شہید، گیارہ زخمی

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے …