جمعرات , 25 اپریل 2024

شامی فوج کی برق رفتار پیشقدمی 68 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا

بغداد: شامی فوج کی صوبہ ادلب کے مشرق میں پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے ۔اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ادلب کے مشرق میں شامی فوج کی پیشقدمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس علاقہ سے دہشت گرد بڑی تیزی کے ساتھ فرار کررہے ہیں شامی فوج نے اب تک 68 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق شامی فوجی نے تازہ ترین کارروائی میں الکتیبہ، المشیرفہ، کویرس، تل الآغر، طویل الحلیب ، الراقم اور جدید الخطرہ سمیت کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک و صاف کردیا ہے ۔روسی اور شامی جنگی طیاروں کی طرف سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ بھی جاری ہے اور دہشت گرد اس علاقہ سے جان بچا کرفرار کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …