ہفتہ , 20 اپریل 2024

ادلب میں کئی دیہاتوں پر شامی فوج کا کنٹرول

شامی فوج نے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو منہدم کرتے ہوئے کئی دیہی علاقوں پر کنٹرول کرلیا ہےشام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فوج نے ادلب شہر کےجنوب میں مردیخ ، کدور اور رویحہ دیہاتوں پر کنٹرول کرلیا ہے – ادلب کی جانب شامی فوج کی پیشقدمی کے دوران بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا –

شام سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ شامی فوج نے شمالی شہر حلب کے مغربی مضافاتی علاقے خان العسل اور جمعیت الکہربا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور ان کے آنے جانے کے راستوں پر حملہ کیا ہے ۔شامی فوج نے پچھلے چند روز سے ادلب میں دہشت گردوں کے ذریعے فائربندی کی خلاف ورزی کے جواب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں – اس عرصے میں شامی فوج نے صوبہ ادلب کے متعدد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے – صوبہ ادلب شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ شمار ہوتا ہے اور اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا ہوجانے کے بعد شام میں دہشت گردوں کا پوری طرح صفایا ہوجائےگا –

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …