اتوار , 28 نومبر 2021

ترکی: ایردوان۔پوتن ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔ترکی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ادلب میں جھڑپوں کے سدباب کے لئے علاقے میں بھیجی گئی ترک مسلح افواج پر اتوار کے دن شامی فورسز کے طرف سے کئے گئے اور 8 ترک فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے نے شام میں امن کے لئے جاری مشترکہ کوششوں پر ضرب لگائی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اس سے مشابہ حملوں کے خلاف اپنے جائز حقِ دفاع کو سخت ترین شکل میں استعمال کرنا جاری رکھے گا۔مذاکرات میں شام اور لیبیا کی دیگر پیش رفتوں اور دو طرفہ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …