جمعہ , 19 اپریل 2024

استنبول کے ایک ہوائی اڈے پر پیگاسس ایئر لائن کا طیارہ لینڈ ہونے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا

ترکی میں استنبول کے ایک ہوائی اڈے پر ایک مسافر بردار طیارے کے رن وے سے پھسل جانے سے تین ٹکڑے ہو گیا۔حکام کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 120 افراد زخمی ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق پیگاسس ایئر لائن کی ایک پرواز پر 171 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے۔ طیارہ ملک کے مغربی صوبے ازمیر سے استنبول پہنچا تھا جہاں یہ صبیحہ گوکن کے ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہو گیا۔

ترکی کے مواصلات کے وزیر محمد چاہت تورہان نے کہا ہے بوئنگ 737 خراب لینڈنگ کے بعد اپنی رفتار پر قابو نہیں رکھ سکا تھا۔اس واقعے کے بعد ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا اور تمام پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

پیگاسز کا تباہ ہونے والا طیارہ

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق تیز بارش اور طیارے کے عقب پر ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔طیارے کے حادثے کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوٹے ہوئے طیارے سے مسافر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بہت سے امدادی کارکن اس کے اردگرد کام کر رہے ہیں۔ کچھ ویڈیوز میں جہاز کے اندر لگی آگ بھی دیکھی جا سکتی ہے لیکن اس آگ پر بہت جلد قابو پالیا گیا۔

پیگاسز کا تباہ ہونے والا طیارہ

ترکی کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس جہاز کے دو پائلٹس جن میں سے ایک کا تعلق ترکی اور دوسرے کا تعلق جنوبی کوریا سے تھا زخمی ہیں۔ترکی کے وزیر مواصلات کا کہنا ہے کہ ابھی تک حکام کو جہاز کے پائلٹس سے بات کرنے کا موقع نہیں ملا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …