منگل , 23 اپریل 2024

ترک صدر طیب ایردوان اپنے دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ ترک صدر طیب ایردوان اپنے دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔سپیکر اسدقیصر نے ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام پارلیمانی رہنماوں سے رابطہ کریں گے اور اراکین اسمبلی کی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اسدقیصر نے مزید کہا کہ چودہ فروری کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے گا۔ترک صدرطیب اردوان13اور14فروری کوپاکستان کادورہ کریں گے، دورے میں ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا ، جس کے مطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے ، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ اسلام آبادپہنچیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …