اتوار , 5 دسمبر 2021

افغانستان میں امریکہ کے 8 دہشتگرد فوجی ہلاک

کابل: افغانستان میں ایک بار پھر امریکہ کے باوردی دہشتگردوں پر حملہ ہوا جس میں امریکہ کے 8 دہشتگرد فوجی ہلاک ہو گئے۔

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے شیرزاد علاقے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک افغان سکیورٹی اہلکار کی براہ راست فائرنگ سے امریکہ کے 8 دہشتگرد فوجی ہلاک ہو گئے۔

امریکی دہشتگردی کے ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی صوبے ننگرہار میں ہفتے کی شام امریکہ کے باوردی دہشتگرد نامعلوم افراد کے حملے کا نشانہ بنے تاہم ہلاک امریکی دہشتگرد فوجیوں کے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہا گیا۔

ننگرہار میں امریکہ کے باوردی دہشتگردوں پر ہونے والا یہ حملہ خود امریکیوں کے بقول شدید تھا۔اس سے قبل ستائیس جنوری کو بھی غزنی صوبے میں طالبان نے امریکہ کے ایک پیشرفتہ فوجی طیارے کو مار گرایا تھا جس پر امریکہ نے اب تک مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور ہر قسم کے رد عمل سے وہ اب تک گریزاں رہا ہے۔

طالبان کے ذریعے امریکی فوجی طیارے کی تباہی اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر خاموشی کے نتیجے میں امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

صیہونی فوجیوں کا حملہ، دو سو ستائیس فلسطینی زخمی

نابلس: صیہونی حکومت کے باوردی دہشتگردوں نے ایک بار پھر فلسطینیوں پر دھاوا بول کر …