بدھ , 24 اپریل 2024

شام میں کار بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق

تل ابیض: شام کے شہر تل ابیض میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کل رات شام کے شہر تل ابیض کے ایک ریسٹورنٹ کے قریب کار بم کا دھماکہ ہوا۔ ترکی سے وابستہ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسلح کرد گروہوں نے کیا۔

شہر تل ابیض صوبہ رقہ میں واقع ہے اور یہ شام اور ترکی کی سرحد کے قریب ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی فوج 9 اکتوبر2019 سے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور شام و ترکی کی سرحدوں کو کرد ملیشیا سے پاک کرنے کے بہانے شمالی شام پر حملے کر رہی ہے ۔ ترکی کرد ملیشیاء کو دہشتگرد کہتا ہے۔

دوسری جانب شام کے حکام نے تاکید کی ہے کہ وہ اپنی ارضی سالمیت اور قومی اقتداراعلی کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …