بدھ , 24 اپریل 2024

شام؛ حلب ائیرپورٹ مسافر پروازوں کیلئے کھولنے کا اعلان

دمشق: شام کے وزیرِ ٹرانسپورٹ علی حمود کا کہنا ہے کہ حلب انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں دوبارہ فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگا، پہلی فلائٹ بدھ کو حلب سے دمشق جائے گی، اس کے علاوہ قاہرہ اور دمشق کی مزید فلائٹ آنے والے دنوں میں جائیں گی۔

شام کے شہر حلب کے ائیرپورٹ کو 2012 میں ملک میں جاری خانہ جنگی کے پیش نظر عام پروازوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

اس فیصلے کا اعلان ملک کے شمالی حصے میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف وسیع حملے کے دوران حلب کے آس پاس کے علاقے کو حکومتی فورسز کی جانب سے محفوظ قرار دیئے جانے کے بعد کیا گیا۔

واضح رہے کہ شامی سرکاری فوج نے حلب کے متعدد مضافاتی علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طورپر پاک کردیا ہے۔

خیال رہے کہ شام میں جاری خانہ جنگی میں امریکا اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …