بدھ , 24 اپریل 2024

کابل میں ایران افغانستان مشترکہ نمائش کا افتتاح

افغان دارالحکومت کابل میں ایران افغانستان مشترکہ نمائش کا افتتاح ہوگیا ہے۔ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران افغانستان آٹھویں مشترکہ نمائش میں ساٹھ اسٹال ایرانی مصنوعات سے مختص ہیں جبکہ پچیس اسٹال افغان مصنوعات سے متعلق ہیں۔ ایران کی معروف کمپنیوں نے بلڈنگ مٹیریل، غذائی اشیا ، گھریلو استعمال کی چیزیں، کاسمیٹیکس، حفظان صحت، میڈیکل آلات، دوائی ، اور معدنیات سے متعلق اپنی جدید ترین مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی  ہیں۔ اس وقت ایران اور افغانستان کے درمیان تجارتی لین دین کی حجم تین ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …