جمعہ , 3 دسمبر 2021
تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹرافی کی رونمائی

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں تمام فرنچائز کے مالکان اور ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے پی ایس ایل 5 کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان پی ایس ایل 5 کی ٹرافی لے کر اسٹیڈیم پہنچے۔اس موقع پر تمام فرنچائز کے مالکان اور ٹیموں کے کپتان نیشنل اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا آغاز کل سے کراچی میں ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔پی ایس ایل 5 میں 4 مقامات پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں ہوں گے۔دونوں ایلی منیٹر میچز بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل 5 کا فائنل بھی 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 21 فروری کو پشاور زلمی کے ساتھ کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ کراچی کنگز کے 2 میچز لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں ہوگا، اپنے ہوم گراؤنڈ پر کراچی کنگز 4 میچز کھیلے گی۔لیگ کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالرز کی حقدار ٹھہرے گی۔ ایونٹ کی رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالرز دیے جائیں گے۔ایونٹ میں ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو مین آف دی میچ ایوارڈ کے طور پر 4500 امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، ایونٹ کے لیے مجموعی انعامی رقم 10 لاکھ امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

’گوادر کو حق دو‘ ریلی کے شرکا نے کوسٹل ہائی وے بند کردی

گوادر: بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کا ٹرالر …