بدھ , 24 اپریل 2024

شام میں ترکی کے دو فوجی ہلاک

دمشق: تر کی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں ترکی اور شامی فوجیوں کے مابین ہونے والی جھڑپ میں ترکی کے دو فوجی ہلاک ہوئے۔رائٹر کی رپورٹ کے مطابق تر کی کی وزارت دفاع نے آج رات اعلان کیا کہ شام کے علاقے ادلب میں  شامی فوج نے ترکی کے فوجی اڈوں پر فضائی حملے کئے اور گولے داغے جس کے نتیجے میں ترکی کے دو فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

تر کی کی وزارت دفاع نے دعوی کیا کہ صوبہ ادلب کے قریب ترک فوجیوں کے حملے میں  درجنوں شامی فوجی جاں بحق ہوئے۔شام کی حکومت  کا ابھی تک ترکی کی فوج کے دعووں پر کوئی رد عمل  سامنے نہیں آیا۔اس سے قبل خبری ذرائع نے صوبہ ادلب  کے مغرب میں ترکی اور شامی افواج کے مابین جھڑپ کی خبر دی تھی۔شام کی فوج گزشتہ دو ماہ سے ادلب  کو دہشتگردوں سے  پاک و صاف کرنے کیلئے آپریشن کر رہی ہے اور اسے اس میں کافی کامیابیاں بھی ملی ہیں  تاہم ترکی نے جو اس آپریشن کا مخالف ہے دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کے بہانے سے شام کے ایک حصے پر قبضہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …