بدھ , 24 اپریل 2024

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری+ تصاویر

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران میں پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں آج ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں 55 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی 290 نشستوں کیلئے 7 ہزار 150 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 5 کروڑ 80لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔انتخابات کےلئےملک بھرمیں 55 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔رہبرمعظم امام خامنہ نےآج جمعہ کے روز مجلس شورای اسلامی( پارلیمنٹ )کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات  کے شروع ہوتے ہی حسینہ امام خمینی (رح) میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا. اس موقع پر آپ نے فرمایا کہ انتخابات قومی مفادات کا ضامن ہے اور انتخابات قومی جشن کا دن ہے۔انتخابات سے ملک اور اسلامی نظام کی عزت کو تقویت ملے گی، یہ ایران مخالف سازشوں کی شکست کا سبب بنے گا۔دوسری جانب صدرمملکت حسن روحانی نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط اور متحد کرنے کیلئے ایرانی عوام انتخابات میں حصہ لیں۔ایران بھر میں ووٹروں میں خاصہ جوش خروش میں دیکھنے میں آرہا ہے.

ایران میں پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری+ تصاویر

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …