بدھ , 24 اپریل 2024

سواری نہ ملی تو مسافر نے منزل پر جانے کیلیے بس چرالی

پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والا ہر شخص اس بات سے تو واقف ہی ہوگا کہ انہیں سواری کے لیے کتنے جتن کرنا پڑتے ہیں۔پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے شخص کو اکثر اوقات بس میں جگہ نہیں ملتی اور یا تو کبھی اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے انہیں بس ہی نہیں ملتی۔آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی شخص کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہیں اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے سواری نہیں مل سکی تو انہوں نے بس ہی چوری کرلی۔بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک شخص جب ٹرانسپورٹ تلاش کرنے میں ناکام ہوگیا تو اس نے تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی بس ہی چوری کرلی۔مسافر اسی چوری کی بس میں اپنی منزل تک پہنچا اور پھر بس کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔اس واقعے کے حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور اسے بہت جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …