ہفتہ , 20 اپریل 2024

منی لانڈرنگ، سوئس نگراں مالیاتی ادارے کی نجی بینک پر شدید تنقید

جنیوا: سوئٹزرلینڈ کے نگراں مالیاتی ادارے نےبرسوں سے منی لانڈرنگ کا مقابلہ کرنے میں ناکامی پر جولیس بیئر نجی بینک پر شدید تنقید کی۔سوئس فنانشل مارکیٹ سپروائزری اتھارٹی (فنما) نے جمعرات کو ایک بیان میں کہاہےکہ وہ ایک آزاد آڈیٹر مقرر کررہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ جولیس بیئر قانون کی تعمیل کرےاور اس وقت تک اس پر بڑے سودے کرنے پر پابندی عائدرہے گی۔فنما نے کہا کہ وینزویلا کی سرکاری تیل کمپنی ، پی ڈی وی ایس اے ، اور عالمی فٹ بال کی گورننگ باڈی ، فیفا سےمتعلق بدعنوانی کے مبینہ معاملات کے سلسلے میں بینک کے قواعد میں’’ سنگین‘‘ناکامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔فنما نے کہا کہ 2009 سے 2018 کے عرصے میں ہونےوالی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جولیس بیئر نے’’منی لانڈرنگ سے نمٹنے اور ایک مناسب رسک مینجمنٹ پالیسی اپنانے کی اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے‘‘۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …