منگل , 23 اپریل 2024

شہید المہندس کی جگہ الحشدالشعبی کا نیا ڈپٹی کمانڈر مقرر

عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے ابو فدک المحمداوی کو الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر شہید ابومہدی المہندس کی جگہ اس فورس کا ڈپٹی کمانڈر مقرر کردیا ہےعراق کی عوامی رضاکارفورس الحشدالشعبی کے ایک سینیئر عہدیدار ابو علی البصری نے اس بارے میں کہا کہ شہید ابو مہدی المہندس کی جگہ ابو فدک کو ڈپٹی کمانڈر مقرر کرنے کے لئے الحشد الشعبی کی منظوری کے بعد آئندہ دو تین روز میں الحشدالشعبی کے سربراہ بھی ان کے نام کی منظوری دے دیں گے –

ابومہدی المہندس کی جگہ ان کے جانشین کا تعین شہید کے چہلم کے بعد کیا گیا ہے – واضح رہے کہ امریکا کی دہشت گرد فوج نےگذشتہ تین جنوری کو سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے ہمراہ عراق کی عوامی رضا کارفورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو بغداد ہوائی اڈے پر ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کردیا تھا – جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پر بغداد پہنچے تھے – پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اس حملے کا حکم ٹرمپ نے دیا تھا – جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابو مہدی المہندس مغربی ایشیا میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ کے عظیم کمانڈر تھے –

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …