منگل , 25 جنوری 2022

کورونا وائرس سعودی عرب، اسرائیل اور لبنان میں بھی پہنچ گیا

سعودی عرب، اسرائیل اور لبنان میں بھی کورونا وائرس میں کئی افراد مبتلا ہو گئے۔ہندوستان کے وزیر خارجہ نے آج اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا کہ ہندوستان کے ایک سو میل اور فی میل نرسسز جو سعودی عرب کے الحیات ہسپتال میں کام کر رہے ہیں ان میں سے ایک نرس کورونا وائرس میں مبتلا ہوا ہے۔ادھر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

دوسری جانب لبنان کے وزیر صحت حمد حسن نے کہا ہے کہ ایک شخص کورونا وائرس میں مشکوک پایا گیا جسے بیروت کے رفیق حریری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اب تک چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2236 ہوگئی ہے جبکہ 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عرب امارات میں سرمایہ کاری صفر ہوجائے گی، یمنی رہنما کا سخت انتباہ

صنعا: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سینیئر رکن محمد البخیتی نے بیرونی سرمایہ کاروں …