بدھ , 24 اپریل 2024

پی ایس ایل 2020 کا دوسرا روز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے دوسرے روز کراچی اور لاہور میں ایک،ایک میچ کھیلا گیا جہاں بالترتیب کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کرلی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پشاور زلمی نے اچھی بیٹنگ کی لیکن سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں کراچی کنگز نے 10 رنز سے کامیابی سمیٹی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے شروعات دھواں دار ضرور کی تھیں لیکن کرس لن اور فخر زمان کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر بلے باز ناکام ہوئے اور بڑا اسکور نہ کرپائے، پوری ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ملتان سلطانز نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی پراعتماد انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 23 گیندیں قبل (17 ویں اوور کی پہلی گیند) پر حاصل کرکے نہ صرف کامیابی سمیٹی بلکہ بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 2020 کو خوش آمدید کہا گیا—فوٹو:اے ایف پی
لاہور قلندرز کے کرس لن نے جارحانہ آغاز کیا—فوٹو:اے ایف پی
شان مسعود نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی
ملتان سلطانز کے عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:اے ایف پی
فخر زمان اور کرس لن نے لاہور قلندرز کے لیے شان دار آغاز کیا—فوٹو:اے ایف پی
کراچی میں پی ایس ایل کا دوسرا میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی—فوٹو:اے پی
کراچی کنگز کے بابراعظم نے پشاور زلمی کے خلاف 78 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو:اے ایف پی
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے نصف سنچری بنائی—فوٹو:اے پی
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تماشائی کا جوش دیدنی تھا—فوٹو:اے ایف پی
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی پرجوش تماشائیوں کی ایک تعداد موجود تھی—فوٹو:اے پی
کراچی کنگز کے باؤلرز نے اختتامی اوور میں اچھی باؤلنگ کی—فوٹو:اے ایف پی
پشاور زلمی کے کامران اکمل نے 43 رنز کی ایک اچھی اننگز کھیلی—فوٹو:اے ایف پی
کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی—فوٹو:اے ایف پی

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …