بدھ , 24 اپریل 2024

بھارت، خواتین کیلئے بسوں کو ٹوائلٹس میں تبدیل کردیا گیا

پونے؛بھارت کے مغربی شہر پونے میں خواتین کیلئے عوامی مقامات پر صاف ستھرے واش رومز کا انتظام کرلیا گیا ہے، پونے شہر میں بسوں کو واش رومز میں تبدیل کردیا گیا ہے جسے واش رومز آن وہیلز کا نام دیا گیا ہے۔ ان گاڑیوں میں خواتین صرف پانچ روپے کی رقم ادا کرنے کے بعد واش رومز کی سہولت کیساتھ ساتھ اپنے بچے کو دودھ بھی پلا سکتی ہیں جبکہ یہاں ڈائپرز وغیرہ کی خریداری بھی کی جاسکتی ہے۔ اس سہولت کا آغاز 2016ء میں کاروباری شخصیات الکا سدالکار اور راجیو کھیر نے کیا تھا جسے ’’ٹی ٹوائلٹ‘‘ کا نام دیا گیا تھا، ٹی مراٹھی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب زنانہ ہے۔ شہر بھر میں ایسی 12 موبائل ٹوائلٹ سہولت موجود ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …