ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی بادشاہ سے صیہونی خاخام کی ملاقات

صیہونی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک صیہونی خاخام نے ریاض میں سعودی بادشاہ سے ملاقات کی ہے۔صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں اپنے محل میں صیہونی خاخام ڈیویڈ روزین سمیت کئی ملکوں کے وفود سے ملاقات کی ہے۔ اس سے قبل امریکہ کی صیہونی لابی کے سربراہ آرتھر اسٹارک نے کچھ دیگر حکام کے ساتھ سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقات کی تھی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین سمیت بعض عرب ممالک کے صیہونی حکومت کے ساتھ پہلے سے ہی خفیہ تعلقات تھے تاہم گذشتہ مہینوں کے دوران یہ تعلقات برملا ہوگئے ہیں اور یہ ممالک صیہونی حکومت سے گہرے دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ عرب ممالک ایسے عالم میں صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ غاصب صیہونی حکومت فلسطینیوں کی سرکوبی کے ساتھ ہی بہت سے عرب و اسلامی علاقوں میں بدترین جرائم کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …